11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:22
قانون کی خلاف ورزی کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے،رحمان ملک
اے آر وائی - وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، بلا امتیاز کارروائی کریں گے۔
ابوظہبی سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن کمیٹی ہو یا کوئی بھی تنظیم جو قانون کے خلاف جائے گا اس کیخلاف کارروائی ہوگی۔ ذوالفقار مرزا کے بیان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر رحمان ملک نو کمنٹ کہہ کر ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئے۔