تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:32

ممتاز قادری کی سزائے موت پرعملدرآمد روک دیا گیا

اے آر وائی - اسلام آباد ہائی کورٹ نے سلمان تاثیر قتل کیس میں ممتاز قادری کی سزائے موت پرعملدرآمد روک دیا ہے۔ عدالت میں ممتاز قادری کی طرف سے خواجہ شریف عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ممتاز قادری کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت مکمل ہونے تک سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا جائے۔



عدالت نے ممتاز قادری کے وکیل خواجہ شریف کی استدعا منظور کرتے ہوئے سزائے موت پر عملدرآمد روک دینے کا حکم جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وفاق سے جواب طلب کرلیا ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.