11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:0
گورنرخیبر پختونخواہ کے جلسے پر راکٹوں سے حملہ
اے آر وائی - اورکزئی ایجنسی میں گورنر خیبر پختونخواہ مسعود کوثر کے جلسے پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا تاہم گورنر خیبر پختونخواہ مسعود کوثر حملے میں محفوظ رہے۔ حملے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ان کے جلسے پر نامعلوم افراد نے تین راکٹ فائر کیئے ۔ سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔