11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:0
صدر زرداری مصروف،ریلوے حکام کے ساتھ اجلاس نہ ہوسکا
اے آر وائی - صدر آصف علی زرداری کی مصروفیات کے باعث ریلوے حکام کی آج ایوان صدر میں ان سے ملاقات نہیں ہوسکی، جس کے بعد آج ہونے والا اجلاس موخر کردیا گیا۔
ریلوے کے جاری بحران کے باعث صدر آصف علی زرداری نے ریلوے کا اعلٰی سطحی اجلاس آج ایوان صدر میں طلب کیا تھا، شرکت کے لیے ریلوے کےجنرل مینجر آپریشنز سمیت تمام اعلٰی افسران اسلام آباد پہنچے لیکن صدر مملکت کی مصروفیات کے باعث ریلوے حکام کی ان سے ملاقات نہیں ہوسکی ۔
ریلوے کے جنرل مینجر آپریشنز رانا سعید اختر نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی مصروفیت کے باعث آج ان سے میٹنگ نہیں ہوسکی۔ اسی ہفتے صدر ان سے ملاقات ہوگی، جس میں ریلوے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جائے گا۔