تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 14:31

سپریم کورٹ ، پاورپلانٹ کرپشن کیس ، نوٹسز جاری

اے آر وائی - سپریم کورٹ نے رینٹل پاور پلا نٹس کر پشن کیس میں خواجہ آ صف کی درخواست پر وزارت پانی و بجلی، وزارت قا نو ن اور چیئرمین واپڈا کو نوٹس جاری کر دیے۔



کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخا ر محمد چو ہد ری کی سر برا ہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے عدالت کو بتایا کہ ندی پور اور چیچو ں کی ملیاں رینٹل پاور پلا نٹس مقررہ وقت پر شروع نہ ہو نے سے ملکی معشیت کو باسٹھ ارب کا نقصان ہوا جو وفاقی حکومت کی غفلت کا نتیجہ ہے۔



رینٹل پاور پلا نٹس کے وکیل خواجہ طارق رحیم کے دلا ئل پر ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ عدالت کو ڈر یا خوف نہ دلائیں۔خوا جہ آصف نے عدالت سے لوڈ شیڈنگ کے مکمل ایشوکو ٹیک اپ کرنے کی استدعا کی۔عدالت نے مقد مے کی مزید سماعت چھبیس اکتوبر تک ملتو ی کر دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.