11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 14:50
ایبٹ آباد انکوائری کمیشن کا اجلاس،بیانات ریکارڈ کئے گئے
اے آر وائی - ایبٹ آباد انکوائری کمیشن کے اجلاس میں چیف سیکریٹری خیبرپختون خوا ، آئی بی اور ایف آئی اے کے سربراہان نے کمیشن کے روبرو اپنے بیانات ریکارڈ کرائے۔
ایبٹ آباد انکوائری کمیشن کا اجلاس کابینہ ڈویژن میں کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں
کمیشن کے دیگر ارکان عباس خان، اشرف جہانگیر قاضی اور لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد نے شرکت کی۔ اجلاس میں کمیشن نے چیف سیکریٹری خیبر پختو ن خوا، قائم مقام ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو اور ایف آئی اے سے تفصیلی معلومات حاصل کی۔ کمیشن کا آئندہ اجلاس کل ہوگا جس میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس اور آئی جی پولیس خیبر پختون خوا اپنے بیانات ریکارڈ کرائیں گے۔