تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:13

پاکستان اور مالدیپ کا ہر شعبے میں باہمی تعاون پر اتفاق

اے آر وائی - پاکستان اور مالدیپ نے ہر شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے ، یہ اتفاق رائے مالدیپ کے وزیر خارجہ احمد نسیم نے وزیر دفاع چوہدری احمد مختار سے ملاقات میں کیا گیا۔



ملاقات میں نومبر میں مالدیپ میں ہونے والی سارک کانفرنس سے متعلق امور بھی زیر غور آئے جبکہ باہمی سطح پر دفاع ، صحت ، سیاحت اور تجارت سمیت ہر شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ، ملاقات میں سارک خطے میں بڑھتے ہوئے سکیورٹی خدشات پر بھی غور ہوا اور خطے میں استحکام کے لئے پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا گیا۔



مالدیپ کے وزیر خارجہ نے زور دیا کہ سارک کے فورم کو خطے میں ترقی اوراستحکام کے لئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے تاکہ خطے کے عوام کی حالت بہتر ہو ، انہوں نے مالدیپ میں کرکٹ کے فروغ کو بھی سارک کانفرنس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کا عندیہ دیا ، وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے اس موقع پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.