11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:41
کراچی سپریم کورٹ فیصلہ،عملدرآمد کے حوالے سےاجلاس
اے آر وائی - سندھ ہائیکورٹ میں سپریم کورٹ ازخود نوٹس کے فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ میں اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں آئی جی سندھ،ایڈیشنل ائی جی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران نے شرکت کی، سپریم کورٹ کی سفارشات کی روشنی میں کراچی میں امن و امان کی بحالی کے سلسلے میں یہ پہلا اجلاس ہے، اجلاس کی صدارت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مشیر عالم نے کی، اجلاس میں کراچی کی امن و امان کی تازہ صورتحال پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔