11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:51
عائشہ ملک طبی معائنے کیلئے سروسز ہسپتال پہنچ گئیں
اے آر وائی - عدالتی حکم پر سابق ایم پی اے احد ملک کی صاحبزادی عائشہ ملک میڈیکل چیک اپ کروانے کے لیے سروسز ہسپتال میں پیش ہو گئیں، میڈیکل بورڈ کل تشکیل دیا جائےگا.
عائشہ ملک آج ڈھائی بجے ایم ایس سروسز ہسپتال کے روبرو پیش ہوئیں جہاں چیک اپ کےلیے میڈیکل بورڈ کی استدعا کی گئی تاہم دیر ہونے کی بنا پر ہسپتال انتظامیہ میڈیکل بورڈ تشکیل نہ دے سکی ۔عائشہ ملک کے میڈیکل کے لیے کل بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔ عائشہ ملک نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست دی تھی کی پولیس نے حراست کے دوران ان پر تشدد کیا لہذا عدالت ان کے طبی معائنہ کا حکم دے ۔گزشتہ روز عدالت نے ایم ایس سروسز ہسپتال کو حکم دیا تھا کہ عائشہ ملک کے طبی معائنہ کے لیے بورڈ تشکیل دے کر رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے ۔