11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:0
کالعدم پیپلز امن کمیٹی عوامی کمیٹی کے نام سے کام کریگی، مرزا
اے آر وائی - سندھ کے سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ کالعدم پیپلز امن کمیٹی اب عوامی کمیٹی کے نام سے کام کریگی۔
اے آر وائی نیوز سے بات چیت میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے سندھ بھر میں جلسے کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی سے لوکل گورنمنٹ بل منظور نہیں ہوگا۔ خواہش ہے کہ انہیں جیل میں ڈالا جائے،ذوالفقار مرزا نے کہا اگر انہیں کچھ ہوا تو الطاف حسین اور رحمان ملک ذمہ دار ہونگے۔ اور ان کے قتل پر مقدمہ صدر اور آرمی چیف درج کروائیں۔ ڈاکٹر مرزا نے کہا انہیں دنیا کی کوئی بھی طاقت ملک سے باہر نہیں بھیج سکتی۔