تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:16

دو ہزار بارہ انتخابات کا سال ہے، صدر زرداری

اے آر وائی - صدر آصف علی زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں این آر او، میمو کیس، سینٹ انتخابات اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔



اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ دوہزاربارہ انتخابات کا سال ہے۔ صدر نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ انتخابات کی تیاری کریں۔ صدرزررداری نے کہا کہ تمام ادارے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کریں ہم کسی سےمحاذ آرائی نہیں چاہتے۔



اجلاس مین سینیٹ انتخابات کیلئے پارلیمانی بورڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ماروائے آئین کوئی فیصلہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد بلاول ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ صدرزرداری کی بدھ کو دبئی روانگی کا امکان ہے۔ صدر اپنے ایک دوست کے بیٹے کے ولیمے میں شرکت کے لیے دبئی جائیں گے۔ صدراسی دن شام کو وطن واپس آجائیں گے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.