9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:34
گھیکوارانسانی صحت کے لیے قدرت کا تحفہ
اے آر وائی - گھیکوار قدرت کا وہ انمول تحفہ ہے جو جلد کی خوبصورتی میں جادوئی دوا کا کام کرتا ہے۔ اور بہت سے امراض کا علاج بھی اس میں پوشیدہ ہے۔ امریکی ماہرین کی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ گھیکوار چہرے کی تازگی اور جلد کی خوبصورتی میں جادوئی کردار ادا کرتا ہے ۔
اس میں زخم بھرنے کی حیرت انگیز صلاحیت موجود ہے ۔ گھیکوار یا ایلو ویرا میں پائے جانے والے اجزا جسم میں کینسر ٹیومر کو بڑھنے سے روکتے ہیں۔ کولیسٹرول نارمل کرتے ہیں۔ اور جسم میں آکسیجن کی مقدار ہموار رکھتے ہیں۔