10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:53
عدلیہ کسی شخص کی سکیورٹی کاحکم نہیں دے سکتی،بابراعوان
اے آر وائی - پیپلزپارٹی کے رہنما اورماہر قانون بابر اعوان کہتے ہیں کہ آئین کےتحت عدالت فوج کو کسی شخص کی سیکورٹی کا حکم نہیں دے سکتی۔
بابر اعوان کا مؤقف تھا کہ کسی بھی شخص کی سیکورٹی کی ذمہ داری حکومت پرعائد ہوتی ہے۔ اگر پاکستان کی حدود میں کوئی شخص پاکستان کے قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے تو یہ حکومت کا اختیار ہے کہ وہ اس پر کارروائی کرے۔ بابراعوان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوا کہ کوئی وکیل بغیر وکالت نامے کیس کی پیروی کرے اور دلائل دے۔