تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:58

ملک میں موسم خشک اورسرد رہنے کا امکان

اے آر وائی - محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترحصوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کاامکان ہے۔لاہور میں دھند کے باعث شیخوپورہ انٹرچینج تک موٹر وے آج بھی بند ہے۔



ملک کے بالائی اور مغربی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔ سردی کا سلسلہ تین روز تک برقرار رہے گا۔ کالام میں درجہ حرارت منفی چودہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پارا چنار میں منفی تیرہ ، کوئٹہ میں منفی دس ریکارڈ کیا گیا۔



محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت،پنجاب، بلوچستان سندھ اور خیبرپختونخواکے زیادہ ترعلاقوں میں موسم آج خشک اور شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور چارسدہ اورسکھر ڈویژن میں صبح کے وقت دھند رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.