تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:58

سلیم شہزاد قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل

اے آر وائی - جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں صحافی سلیم شہزادقتل کیس سے متعلق تحقیقاتی کمیشن نے ا پنی تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔کمیشن نے سلیم شہزاد کے قتل میں کسی بھی ادارے کوبطورادارہ ملوث قرارنہیں دیا۔



صحافی سلیم شہزاد کیس کی تحیققات کرنے والے کمشین کاخصوصی اجلاس اسلام آباد میں ہواجس میں کمیشن نے ایک سوپچاس صفحات پرمشتمل رپورٹ حتمی شکل دے دی ۔ کمیشن آج اپنی رپورٹ وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی کوپیش کرے گا۔کمیشن نے سفارش کی ہے کہ رپورٹ کومنظرعام پرلایا جائے۔



ذرائع نے اے آروائے نیوز کوبتایا ہے کہ کمیشن نے کیس میں کسی ادارے کوملوث قرارنہیں دیا۔تاہم کمیشن کی

جانب سے متعدد افراد کی جانب سے زمہ دار ی سے غفلت برتنے کی نشاندہی کی گئی ہے کمیشن نے اکتالیس افراد کوانٹرویو کیا تھا جبکہ صحافی سلیم شہزادکی ای میل،لیپ ٹاپ اورموبائل کاریکارڈ بھی حاصل کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.