تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:25

سپریم کورٹ:این آر او عمل درآمد کیس،فیصلہ ایک بجے سنایاجائےگا

اے آر وائی - سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے این آر او عمل در آمد کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ عدالت ایک بجے فیصلہ سنائے گی۔



کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کررہا تھا ۔ سماعت کے دوران نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کے کے آغا نے دلائل دیتے ہوئے بتایا عدنان خواجہ کے تقرر کی تحقیقات ان کے دائرہ اختیار میں نہیں اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو علم نہیں تھا عدنان خواجہ سزا یافتہ ہیں۔



عدالت نے پچھلی پیشی پر حکومت کو این آر او فیصلے پر عملدرآمد کے لیے آج تک کی مہلت دی تھی۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے سیکرٹری قانون کی جانب سے سوئس کیسز سے متعلق خط کے بارے میں جواب نہ دینے پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے سیکریٹری قانون، سیکریٹری داخلہ اور چئیر مین نیب کو نوٹسز جاری کیے تھے۔



عدالت نے حکم میں کہا تھا کہ حکومت کو این آر او کیس پر عملدرآمد کے لئے آخری موقع دیا جاتا ہے اور اگر دس جنوری تک عمل نہ ہوا تو عدالت کارروائی کرے گی۔ سپریم کورٹ نے چئیر مین نیب کو ہدایت کی تھی کہ وہ جائزہ لیں کہ کم اہلیت کے افراد کو اعلیٰ عہدوں پر فائز کرنا نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہے یا نہیں۔ اس ضمن میں عدالت کیا کر سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.