29 اپریل 2014
وقت اشاعت: 13:9
بلوں کی عدم ادائیگی:صدرسیکریٹریٹ سمیت متعدد اداروں کی بجلی کاٹنے کی ہدایت
جیو نیوز - اسلام آباد…وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر پارلیمنٹ لاجزاورصدرسیکریٹریٹ سمیت متعدد اداروں کی بجلی کاٹنے کی ہدایت کردی۔ وزیر مملکت نے بجلی کے بل کی عدم ادائیگی پرپارلیمنٹ لاجز،پی ڈبلیو ڈی،صدرسیکریٹریٹ ،سندھ ہاوٴس، موٹروے پولیس،پٹرولیم کمیشن کی بجلی کاٹنے کی ہدایت کی ہے۔ عابد شیر علی نے ہدایت کی ہے کہ شہری ماحولیات،نادرا،سی ڈی اے،ایف ڈبلیو او،پنجاب جیل ،ٹی ایم او مری، ٹی ایم او راولپنڈی اور ٹی ایم او سرائے عالمگیر کی بھی بجلی کاٹ دی جائے۔ وزیر مملکت نے بلوچستان ہاوٴس کی بجلی بھی عدم ادائیگی پر کاٹنے کی ہدایت کی ہے۔