تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اپریل 2014
وقت اشاعت: 18:17

آمنہ مسعودجنجوعہ سمیت سیکڑوں مظاہرین کیخلاف مقدمہ درج

جیو نیوز - اسلام آباد… وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے ڈی چوک میں مظاہرہ کرنے پر ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ سمیت سیکڑوں مظاہرین کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ گذشتہ روز اسلام آبادکے ڈی چوک میں مظاہرہ کرنے پر سیکڑوں مظاہرین کے خلاف ایس ایچ او تھانہ کوہسار انسپکٹر عابد حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیاہے۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں پولیس پرحملے، لڑائی جھگڑے ،کارسرکارمیں مداخلت اوردفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.