29 اپریل 2014
وقت اشاعت: 18:49
وزیر اعظم نواز شریف پانچ روزہ سرکاری دورے پربرطانیہ روانہ
جیو نیوز - اسلام آباد…وزیر اعظم نواز شریف پانچ روزہ سرکاری دورے پربرطانیہ روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ اپنے ہم منصب اوردیگراعلیٰ حکام کیساتھ ملاقاتوں کے علاوہ سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈکیمرون کی دعوت پربرطانیہ گئے ہیں ، ان کادورہ 30اپریل سے4مئی تک ہوگا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔نوازشریف برطانوی ہم منصب کے علاوہ نائب وزیر اعظم ، وزیر دفاع، وزیر خارجہ ، وزیر داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔برطانوی کابینہ کے ارکان کے علاوہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔