تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اپریل 2014
وقت اشاعت: 19:21

سپریم کورٹ آف پاکستان بجلی کی نادہندہ نہیں،رجسٹرار

جیو نیوز - اسلام آباد…سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزارت پانی و بجلی کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بجلی کی نادہندہ نہیں ہے بلکہ اپریل تک بجلی کے تمام بل ادا کرچکے ہیں،آئیسکو حکام کی جانب سے بجلی نادہندہ ہونے پر سپریم کورٹ کی عمارت کی بجلی کاٹنے پر رجسٹرا ر سپریم کورٹ نے پی ڈبلیو ڈی حکام سے جواب طلب کیا۔ سپریم کورٹ کو پی ڈبلیو حکام کی جانب سے تحریری طور پرآگاہ کیا گیا ہے کہ اپریل تک سپریم کورٹ بلڈنگ،چیف جسٹس ہاوٴس اور تمام ججز کی رہائش گاہوں کے بل ادا کیے جاچکے ہیں اور وزارت پانی و بجلی کے بیان میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.