تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اپریل 2014
وقت اشاعت: 19:54

پاکستان میں میڈیا مثبت کرداراداکررہاہے،وزیراعظم نوازشریف

جیو نیوز - لندن…وزیراعظم میاں محمد نواز شریف چار روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے۔لندن پہنچتے ہیں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ میڈیا ملک میں مثبت کرداراداکررہاہے،پاکستان کی سیکیورٹی پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ کراچی آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں وہاں امن وامان کیلئے خصوصی توجہ ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اچھی نیت کیساتھ طالبان سے مذاکرات شروع کئے ہیں،امیدہے کہ مذاکرات سے ملک میں امن قائم ہوگا۔پاکستان میں بجلی کے بحران کے حوالے سے سوال پر وزیر اعظم نے کہا بجلی کی قلت بھی ختم کرنیکی کوشش کررہے ہیں۔وزیراعظم نوازشریف نے پاک برطا نیہ تعلقات میں مزیدبہتری کی امید کا بھی اظہار کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.