29 اپریل 2014
وقت اشاعت: 20:58
نریندر مودی کا بیان قابل مذمت اور اشتعال انگیز ہے،چوہدری نثار
جیو نیوز - اسلام آباد… وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بی جے پی رہنماء نریندر مودی پہلے یہ طے کر لیں کہ داوٴد ابراہیم کہاں ہیں،نریندر مودی کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ بیان پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے بھارت کے متوقع وزیر اعظمکے بیان کو اشتعال انگیز اور قابل مذمت قرار دیا۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ داوٴد ابراہیم کا پتا لگانے کے بعدمودی پاکستان پرحملہ آور ہونے کے خواب دیکھیں۔نریندر مودی کا بیان پاکستان دشمنی کی آخری حدوں کو چھو رہا ہے۔مودی نے بطور وزیر اعلیٰ گجرات جو گل کھلائے اس سے انھوں نے سبق نہیں سیکھا۔