29 اپریل 2014
وقت اشاعت: 21:15
سندھ اسمبلی میں فنکشنل لیگ کے شہریار مہر کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ
جیو نیوز - کراچی…سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے مسلم لیگ فنکشنل کے شہریار مہر کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فنکشنل لیگ سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی شہریار مہر کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دے دی گئی۔ اْدھر مسلم لیگ ن نے بھی شہریار مہر کے بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم کی حکومت میں شمولیت کے بعد سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی نشست خالی ہو گئی تھی۔