6 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:57
بلوچستان: مستونگ سے ایک نوجوان کی لاش برآمد
جیو نیوز - مستونگ…بلوچستان کے علاقے مستونگ سے ایک نوجوان کی لاش ملی ہے جس کی شنا خت نہیں ہوسکی۔پولیس کے مطابق لاش مستونگ کے نواحی علاقے پشکرم میں گشت کے دوران جھاڑیوں سے ملی۔ مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر شناخت کے لئے مقامی اسپتال منتقل کر دی ہے۔