6 مئی 2014
وقت اشاعت: 15:38
وزیراعظم بننے کاخواب پورا نہ ہونے پر عمران جمہوریت سے بدلہ نہ لیں، سعد رفیق
جیو نیوز - اسلام آباد…وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وزیراعظم بننے کاخواب پورا نہیں ہوا تو وہ اس کا بدلہ جمہوریت سے نہ لیں۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سعد رفیق نے عمران خان کو یاد دلایا کہ چیف جسٹس نے جوڈیشل افسروں کو ریٹرننگ افسر بنانے سے انکار کیا تھا ۔تاہم عمران خان ہی کے دباوٴ پر انہیں تعینات کیا گیا۔ عمران خان آئے روز موقف بدلتے ہیں۔ یہ لیڈر کی نشانی کی نہیں۔سعد رفیق نے عمران خان کے احتجاجی دھرنے کو مرضی کے فیصلے کرانے کیلئے عدلیہ اور الیکشن کمیشن کودباوٴ میں لینے کی کوشش قرار دیا۔وفاقی وزیر ریلوے نے عمران خان کو ریلوے ہی کے ایک سابق وزیرسے دوررہنے کا مشور بھی دیا ۔