تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 مئی 2014
وقت اشاعت: 15:54

وزیراعظم نے کل تک لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا قابل عمل پلان طلب کرلیا

جیو نیوز - اسلا م آباد…وزیراعظم نواز شریف نے لوڈشیڈنگ بڑھنے پر وزارت پانی و بجلی کے حکام کی سرزنش کی ہے اور کل تک قابل عمل پلان طلب کیا ہے۔ملک میں بڑھتی لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا،جہاں وزارت پانی و بجلی کے حکام نے انہیں بریفنگ دی۔وزیراعظم نے ملک میں بڑھتی لوڈ شیڈنگ پر وزارت پانی و بجلی کے حکام کی سخت سرزنش کی اور کہا کہ انہیں اعداد و شمار نہیں، رزلٹ چاہیے،لوڈ شیڈنگ کو کم سے کم کیا جائے۔وزیراعظم نواز شریف نے پانی و بجلی کے حکام سے کل تک لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا قابل عمل پلان طلب کرلیا۔اجلاس میں وزیر مملکت عابد شیر علی، وزیراعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک اور سیکرٹری پانی وبجلی سیف اللہ چھٹہ شریک ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.