13 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:10
الطاف حسین کی پاسپورٹ درخواست پرقانون کے مطابق عمل کیاگیا، واجد شمس الحسن
جیو نیوز - لندن…برطانیہ میں سابق پاکستانی ہائی کمشنرواجد شمس الحسن نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی پاسپورٹ کیلئے درخواست پرقانون کے مطابق عمل کیاگیا، الطاف حسین کو درخواست پر کوئی خصوصی مراعات نہیں دی گئیں۔ واجد شمس الحسن کا مزید کہنا ہے کہ الطاف حسین نے درخواست کی تھی کہ پاکستانی ہائی کمیشن نہیں آسکتا،ایم کیو ایم سیکریٹریٹ میں ہی تصویر اور فنگرپرٹنس لیے جائیں،قوانین کے مطابق فارم پرکیاگیا، کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی،الطاف حسین پاکستانی ہیں،شناختی کارڈ ان کا حق ہے۔