13 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:26
کراچی :وزیر اعظم کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر کل اجلاس ہوگا
جیو نیوز - کراچی…وزیر اعظم نواز شریف کل کراچی میں امن و امان کی صورت حال پر اعلی سطح اجلاس کی صدارت کریں گے۔ذرائع کے مطاق آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام، کور کمانڈر کراچی،وزیر داخلہ چوہدری نثار، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباداوروزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو ڈی جی رینجرز، ڈی جی آئی بی،چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ امن وامان پربریفنگ دیں گے۔