تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:26

جنرل راشد محمود بلوچ رجمنٹ کے کرنل انچیف مقرر

جیو نیوز - ایبٹ آباد…چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود بلوچ رجمنٹ کے کرنل انچیف مقرر کردیے گئے ہیں۔ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی نے ان کو بیجز لگائے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بیجز لگانے کی پروقار تقریب بلوچ رجمنٹ سینٹر ایبٹ آباد میں ہوئی۔ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی نے جنرل راشد محمود کو بلوچ رجمنٹ کے کرنل انچیف کے بیجز لگائے۔ بعد میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے لیفٹننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو کرنل کمانڈنٹ مقرر ہونے پر بیجز لگائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.