تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:43

پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت

جیو نیوز - کراچی…سندھ ہائی کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت کے دوران اٹارنی جنر ل نے عدالت کے اختیار ِسماعت پر اعتراض کیا جبکہ پرویز مشرف کے وکیل فرغ نسیم نے درخواست کے حق میں دلائل دیئے۔سابق صدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہنواز طارق پر مشتمل بینچ کررہا ہے۔ اٹارنی جنرل پاکستان سلمان اسلم بٹ نے عدالت میں موٴقف اختیار کیا کہ سندھ ہائی کورٹ کا ایک بینچ ای سی ایل سے متعلق درخواست پر پہلے ہی فیصلہ دے چکا ہے اسی عدالت کا دوسرا بینچ کیسے اس درخواست کی سماعت کرسکتا ہے ، اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ دلائل سے پہلے عدالت درخواست کی اختیار سماعت کا فیصلہ کیا جائے۔ پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے مشرف کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔فروغ نسیم نے استفسار کیا کہ وہ کون سا عوامی مفاد ہے جس کی وجہ سے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے۔ عدالت نے سمامت 20 مئی تک ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.