تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جون 2014
وقت اشاعت: 12:34

شمالی وزیرستان اورخیبرایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری، 30 دہشتگرد ہلاک

جیو نیوز - راولپنڈی.......خیبر اور شمالی وزیرستان ایجنسیوں میں جیٹ طیاروں کے حملوں میں 30 دہشت گرد مارے گئے اور4 ٹھکانے تباہ کردیےگئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لڑاکا طیاروں نے رات دو بجے خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔ ٹارگٹڈ کارروائی میں دس دہشت گرد مارے گئے اور ان کے دو ٹھکانے تباہ ہوگئے ۔ شمالی وزیرستان میں بھی صبح پانچ بجے حسو خیل کے علاقے میں لڑاکا طیاروں نے حملے کیے ۔ کارروائی میں 20 دہشت گرد ہلاک اور تین ٹھکانے تباہ ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تمام حملے ان علاقوں میں کیے گئے جہاں شہری آبادی نہیں ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.