تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جون 2014
وقت اشاعت: 15:4

طاہرالقادری کا استقبال کرنے والوں کو نہ روکا جائے، پرویز الٰہی

جیو نیوز - لاہور....... مسلم لیگ ق کےسینئررہنماچودھری پرویز الہیٰ نےکہاہےکہ30 سے زیادہ لوگ آج بھی لاپتہ ہیں۔اوپر سےحکم چلا تھاکہ"سبق سکھا دو"۔انتظامیہ کوخبردارکرتاہوں کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا استقبال کرنےوالوں کو نہ روکے،اگر کسی کو روکا گیا تو اس کی ذمے داری نواز ، شہباز پر ہو گی۔چودھری پرویز الہیٰ نےلاہورمیں اپنی رہائش گاہ پرپریس کانفرنس کی.ان کاکہناتھاکہ23 جون کو ڈاکٹر طاہرالقادری صبح ساڑھے سات بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔ق لیگ اور دیگر جماعتیں ان کا استقبال کریں گی۔پرویز الہیٰ نےکہاکہ وہ خود وزیراعلیٰ رہےہیں ، جب تک اوپر سے حکم نہ آئے ۔پولیس فائرنگ نہیں کرتی ،وزیراعلیٰ نے خود پولیس کومقابلوں کی عادت ڈالی ہے ۔پرویز الہی ٰ نے کہاکہ آئی جی پنجاب کو ایک ڈیل کے ذریعے لایا گیا۔شہباز شریف استعفیٰ دیں ، بےگناہ لوگوں کا خون ضروررنگ لائے گا ۔انہوں نےکہاکہ ایڈووکیٹ جنرل حکومت کا اپنا ہے ، جب تک نواز، شہباز مستعفی نہیں ہوتے. انتظامیہ کا کوئی افسر بے خوف گواہی نہیں دے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.