تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جون 2014
وقت اشاعت: 15:4

لاہور: الزامات ثابت نہ ہو سکے،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے44ملزمان کی ضمانت

جیو نیوز - لاہور.......الزامات ثابت نہ ہونے پر سانحہ ماڈل کےالزام میں گرفتار44ملزمان کو رہا کر دیا گیا۔ ملزموں کی ضمانت انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نےمنظور کی۔لاہور پولیس نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے گرفتار ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج خالد رانجھا کے روبرو پیش کیا۔ الزامات ثابت نہ ہونے پر عدالت نے تمام ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔ ان ملزمان کو منگل کے روز منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے باہر سے پولیس تصادم کے بعد گرفتار کیا گیاتھا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف قتل ،اقدام قتل،دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ پولیس مقدمے کے مرکزی ملزم حسین محی الدین کو پہلے ہی بے گناہ قرار دے چکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.