تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جون 2014
وقت اشاعت: 16:44

آپریشن سے اب تک 3لاکھ افرادنقل مکانی کرچکے ہیں، سراج الحق

جیو نیوز - پشاور....جماعت اسلامی پاکستان کے امیراورخیبرپختونخواکے سینئروزیرسراج الحق نے کہا ہے کہ میران شاہ،رزمک اورمیرعلی میں ہونے والے آپریشن سے اب تک تین لاکھ افرادنقل مکانی کرچکے ہیں اورمزید تین لاکھ کی نقل مکانی کاامکان ہے۔پشاورمیں وزیرصحت شہرام ترکئی اوروزیراطلاعات شاہ فرمان کے ہمراہ میڈیاکوبریفنگ دیتے ہوئے سینئروزیرسراج الحق کا کہناتھا کہ آپریشن مسائل کاحل نہیں اورمذاکرات ہونے چاہئیں، صوبائی حکومت سے آپریشن کے حوالے سے مشورہ نہیں کیاگیا۔ تاہم آپریشن کے تمام اثرات خیبرپختونخوا پرمرتب ہونگے، لیکن اس کے باوجود قبائل کی ہرممکن مدد کریں گے۔بنوں کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ جبکہ طبی عملہ اورگاڑیاں بنوں روانہ کردی گئی ہیں۔ کمشنربنوں کی سربراہی میں ہرقسم کے مسائل کے حل کے لئے کونسل قائم کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 35کروڑ روپےپہلے ہی ان کے لئے جاری کردیئے گئے ہیں۔ گھرکے کرائے کی مد میں تین ہزارروپے اوررمضان پیکیج بھی دیا جائے گا۔ اسی طرح بندوبستی علاقے میں مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جاری ہے۔ ان کا کہناتھا کہ حکومت نقل مکانی کرنے والوں کواسمارٹ کارڈاورموبائل سمزدے گی۔سینئروزیرکاکہناتھا کہ حکومت نے نقل مکانی کرنے والوں کے لئے این جی اوزاوربین الاقوامی اداروں سے مدد نہ لینے کافیصلہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.