تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جون 2014
وقت اشاعت: 17:4

اسلام آباد میں تمام جلسے جلوسوں پر پابندی لگانے کا حکم

جیو نیوز - اسلام آباد....وزیر داخلہ چودھری نثار کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال معمول سے بڑھ کر اقدامات کی متقاضی ہے۔ انہوں نے کمشنر اسلام آباد کو شہر میں تمام جلوسوں پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت کردی۔ چوہدری نثار نے کہا کہ موجودہ آپریشن کے تناظر میں سیکورٹی ادارے عوام اورحساس مقامات کا تحفظ یقینی بنائیں۔ موجودہ صورت حال معمول سے بڑھ کر اقدامات کی متقاضی ہے۔ اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں کو ہائی الرٹ پر رکھا جائے، جبکہ راولپنڈی اسلام آباد کے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.