تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جون 2014
وقت اشاعت: 18:24

ماڈل ٹاؤن واقعےپر دل ابھی تک رنجیدہ اور غمزدہ ہے،شہباز شریف

جیو نیوز - لاہور........پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کاکہناہےکہ ماڈل ٹاؤن کےافسوس ناک واقعےپر ان کا دل ابھی تک رنجیدہ اور غمزدہ ہے،انصاف اور قانون کی بالادستی کیلئےتمام اقدامات کئے جائیں گے،وہ اللہ اور صوبے کے10کروڑ عوام کےسامنے جوابدہ ہیں۔لاہورمیں اراکینِ اسمبلی سےگفتگوکرتےہوئےمحمد شہباز شریف نےکہا کہ وہ انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے،وہ ہمیشہ کمزور اور طاقتور کے درمیان آہنی دیوار بن کر کھڑےرہتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ انصاف اور حق کی بالادستی کیلئے کڑے فیصلےکرنا پڑتے ہیں،صرف انصاف ہونا کافی نہیں،بلکہ انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہئے۔شہباز شریف نےکہاکہ مسلح افواج ملک کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے،پوری قوم کو پاک افواج کی لازوال قربانیوں پر فخر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.