21 جون 2014
وقت اشاعت: 19:24
پولیس کو گرفتاری نہیں دونگا، فوج نے پکڑا تو مزاحمت نہیں کرونگا،طاہرالقادری
جیو نیوز - لندن.......پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری پاکستان آنے کے لیے کینیڈا سے لندن پہنچ گئے، کہتے ہیں پولیس نے گرفتار کرنا چاہا تو ایسا نہیں کرنے دیں گے، پاک فوج نے پکڑنا چاہا تو مزاحمت نہیں کریں گے، نام نہاد سیاسی و جمہوری حکومتوں نے جمہوریت قانون اور انسانی حقوق کو روندا ہے۔لندن پہنچنے پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ایک تحریک کا آغاز 23 دسمبر 2012 کو مینار پاکستان پر جلسے سے کیا تھا، نام نہاد سیاسی وجمہوری حکومتوں نے جمہوریت، قانون اور انسانی حقوق کو روندا ہے، پورا ملک جمہوری حکومتوں کی کرپشن کی لپیٹ میں ہے، ہر ادارے کو سیاسی کردیا گیا، کسی ادارے کو غیر جانب دار اور آئینی نہیں رہنے دیا گیا، پاکستان میں جمہوریت تو نام بدنام کرنے کے لیے ہے، پاکستان میں بدترین آمریت ہے، پہلے الیکشن میں دھاندلی ہوتی تھی اب پورا الیکشن خرید لیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ اگرفائرنگ کاتبادلہ ہواتھاتوکیاکسی پولیس والےکی بھی ہلاکت ہوئی؟نوازشریف،شہبازشریف کوان کی سوچ اورمشیراقتدارکےخاتمےکی طرف لےجارہےہیں،نام نہاد سیاسی وجمہوری حکومتوں نے جمہوریت،قانون ،انسانی حقوق کو روندا ہے،پورا ملک جمہوری حکومتوں کی کرپشن کی لپیٹ میں ہے، ہر ادارے کو سیاسی کردیا گیا، کسی ادارے کو غیر جانب دار اور آئینی نہیں رہنے دیا گیا،پاکستان کی آدھی آبادی غربت میں ہے، آدھی آبادی کو بیروزگاری سمیت کئی مسائل کا سامنا ہے،پولیس والوں نے نہتے لوگوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا، روزانہ کی بنیاد پر لوگ جام شہادت نوش کررہےہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کوکراچی سےنہیں جوڑنا چاہیےتھا، پولیس نےمعصوم لوگوں پرریاستی جبرکیااوران پرسیدھی فائرنگ کی،راناثناءالله فیصلوں پرعملدرآمدکرانےوالےشخص ہیں،سوال یہ ہےکہ معصوم لوگوں پرفائرنگ کرنےکافیصلہ کس نے کیا؟معصوم افرادپرفائرنگ کاحکم وزیراعلیٰ پنجاب نےہی دیاہوگا۔