تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جون 2014
وقت اشاعت: 20:4

سانحہ ماڈل ٹاؤن، رانا ثنا اور ڈاکٹر توقیر 23 جون کو کمیشن میں طلب

جیو نیوز - لاہور..........سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کرنے والے عدالتی ٹربیونل نے سابق وزیرقانون پنجاب راناثناءاللہ،وزیراعلیٰ کے سابق پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹرتوقیرشاہ،ہوم سیکریٹری اورڈی سی اولاہورکو23جون کوطلب کرلیا ہے۔لاہورہائی کورٹ میں جوڈیشل کمیشن نے اجلاس کے تیسرے روزکارروائی کا آغاز کیا۔سابق وزیرقانون پنجاب راناثناءاللہ،وزیراعلیٰ کے سابق پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹرتوقیرشاہ،ہوم سیکریٹری اورڈی سی او لاہور کو 23 جون کو طلب کر لیاگیا۔ ڈی سی اوکے پیش نہ ہونے پر ٹربیونل نے برہمی کااظہارکیا۔ٹربیونل نے23جون کوسیکریٹری صحت اور سیکریٹری بیت المال کو بھی طلب کر لیا۔کارروائی کے تیسرے روز بھی تحریک منہاج القرآن کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا ۔ٹربیونل نے آئی جی پنجاب کو تحقیقات میں روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت سے متعلق رپورٹ جمع کرانےکا حکم دے دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.