21 جون 2014
وقت اشاعت: 20:54
جیو نیوز کی نشریات بحال، لاہوریے خوش، مبارک بادیں
جیو نیوز - لاہور........جیو نیوز کی نشریات بحال ہونے پر لاہور کے رہنے والے بہت خوش ہیں۔ لوگ اپنے پسندیدہ اور مقبول ترین جیو نیوز کی بحالی پر مبارکبادیں بھی دے رہے ہیں۔ جیو نیوز ایک مرتبہ پھر آگیا سچی خبریں دینے، اور معلومات فراہم کرنے۔ لاہور کے باسیوں نے ٹی وی پر اپنے پسندیدہ چینل جیونیوز کو دیکھ کر سکھ کا سانس لیا۔جتنے روز جیو نیوز بند رہا، لوگوں کا دل ٹی وی دیکھنے کو بالکل نہیں کیالیکن اب اداسی کے دن دور ہو گئے۔سچی خبریں اور اچھے پروگرام دیکھنے کے دن لوٹ آئے۔ جیو نیوز کی جانب سے جیو کو دیکھنے والوں کو بہت بہت مبارک باد۔