21 جون 2014
وقت اشاعت: 21:14
طاہرالقادری دہشتگردوں کیلئےسازگارماحول پیداکرناچاہتےہیں،پرویزرشید
جیو نیوز - اسلام آباد........وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشیدنے کہا ہے کہ طاہرالقادری دہشت گردوں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں،طاہرالقادری کومعلوم ہےکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کررہا ہے،پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضربِ عضب میں مصروف ہے۔پرویزرشید کا مزید کہنا تھا کہ طاہرالقادری دہشت گردوں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں،طاہرالقادری اپنی احتجاجی سیاست کے ذریعے قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں،طاہرالقادری ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ دھاندلی زدہ انتخابات اور ریفرنڈم کا حصہ تھے،ڈاکٹرطاہرالقادری ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں،وہ آپریشن ضرب عضب، آئین اور جمہوریت کیخلاف سازش کررہےہیں۔