21 جون 2014
وقت اشاعت: 21:54
کراچی:اسٹیل ٹاؤن لنک روڈپرکارروائی میں 3مبینہ اغواکارہلاک
جیو نیوز - کراچی.........کراچی میں پولیس اورسی آئی ڈی نے ایک مشترکہ کارروائی میں اسٹیل ٹاؤن لنک روڈ پر 3مبینہ اغواکاروں کو ہلاک کردیا۔ایس ایس پی ملیر راؤانوار کے مطابق اغواکاروں نےپٹرول پمپ کےمالک کوتاوان کے لیے اغوا کیا تھا،کارروائی کے دوران پٹرول پمپ کےمالک ڈاکٹرمنصور کوبازیاب کرالیاگیا۔ایس ایس پی ملیر راؤانوار نے مزید بتایا کہ ہلاک ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا،اغواکاروں نے ڈاکٹر منصور کو گلشن حدید فیز ٹو سے 22دن پہلے اغوا کیا تھا۔