تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 23:35

سندھ کی تقسیم کی بنیاد پیپلز پارٹی نے خود ڈالی ہے،شاہ محمود قریشی

جیو نیوز - ملتان.......پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عوام پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن دونوں کو مسترد کر چکے ہیں، مڈم ٹرم الیکشن میں بلا تلوار کی طرح چلے گا۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عدم استحکام کا شکار ہے اور یہی وجہ ہے کے ایم کیو ایم سندھ حکومت سے علیحدہ ہو گئی۔ سندھ کی تقسیم کی بنیاد پیپلز پارٹی نے ڈالی ہے جس کی وجہ سے علیحدہ صوبے کا مطالبہ شروع ہو ا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک بے نظیر کے قاتلوں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا اور اب عبدالستار ایدھی بھی لٹ گئے ہیں جو حکومت سندھ کی نا کامی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کے اگر جاوید ہاشمی کو گورنر پنجاب بنا دیا جائے تو انھیں خوشی ہو گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.