21 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 0:5
غریب سندھیوںکوظالم وڈیرںسے آزادکراناچاہتاہوں،الطاف حسین
جیو نیوز - لندن........متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ میں سندھ کے غریب ہاریوں، کسانوں اوردیگرغریب سندھیوںکوظالم وڈیرں کے ظلم اورجبر کی زنجیروںسے آزادکراناچاہتاہوں اسی لئے سندھ کے وڈیرے غریب سندھیوںکوسندھ کے نام پر ایم کیوایم کے خلاف بھڑکارہے ہیں لیکن اب کوئی بھی طاقت مجھے سندھ کے حقوق کی جدوجہدسے نہیں روک سکتی ۔ انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم حیدرآبادکے زونل آفس پر زونل کمیٹی،سیکٹرزکمیٹیوں کے ارکان اوردیگرذمہ داروں سے فون پرگفتگوکرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین نے کہاکہ میںنے مہاجروں کے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں اورحق تلفیوں کے خاتمے کیلئے تحریک بنائی لیکن جب میں نے پورے ملک کانظام کودیکھاتوپتہ چلاکہ پاکستان کاپورا نظام ہی گلا،سڑااور فرسودہ جاگیردارانہ اوروڈیرانہ ہے جس میں صرف اسی کی عزت ہے جس کے پاس دولت کے انبارہوں ، اسی کی عدالت اوراسی کیلئے انصاف ہے جس کے پاس دولت کے انبارہوں جبکہ غریبوں کودوسرے درجے کاشہری سمجھاجاتاہے۔ میں اسی نتیجہ پر پہنچاکہ مہاجروں، سندھیوں، پنجابیوں، پختونوں،بلوچوں، سرائیکیوں، کشمیریوں اور ہزارے وال سمیت تمام قومیتوں کے مسائل یکساں ہیں،اسلام ہویادنیاکے کسی بھی مذہب یاکسی بھی مہذب معاشرے میں عزت کامعیارکسی بھی صورت میں دولت پر نہیں اور جس معاشرے میں اونچ نیچ کی تفریق ہوتی ہے ،وہاں انصاف کامعاشرہ قائم نہیں رہ سکتا۔ میں نے پاکستان بھر کے تمام غریب ومحروم عوام کومعاشرے میں برابرکاحق دلانے کیلئے مہاجرقومی موومنٹ کومتحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کرکے ملک گیرجدوجہدشروع کی، پہلی مرتبہ غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو منتخب کرکے اسمبلیوں میں بڑے بڑے جاگیرداروں اوروڈیروں کے برابربٹھایااوربتایاکہ اگرعزت جاگیرداروں اوروڈیروں کی ہے تو غریب ومتوسط طبقہ کی بھی ہے، ایم کیوایم کی اس جدوجہدکے نتیجے میں جب سندھ کے غریب ہاری، کسان، نوجوان اورغریب عوام تیزی سے ایم کیوایم کے قریب آنے لگے اورایم کیوایم کے قافلے میں شامل ہونے لگے توسندھ کے وڈیروں نے غریب سندھیوں کوسندھ کے نام پربھڑکاناشروع کردیاہے ۔انہوں نے سندھ کے باشعورنوجوانوں سے کہاکہ وہ اندرون سندھ کے ایک ایک شہراور قصبہ میں جاکردیکھیں کہ غریب سند ھی صدیوں پہلے جس حال میں رہتاتھا آج بھی اسی کسمپرسی کی زندگی گزاررہاہے اور وڈیرے سندھ کے نام پر اپنے محلات اورجاگیریں بنارہے ہیں۔ میں سندھ کے غریب ہاریوںکوظالم وڈیرں کے ظلم سے آزاد کرانا چاہتا ہوں اور اب کوئی بھی طاقت مجھے سندھ کے حقوق کی جدوجہدسے نہیں روک سکتی ،تمام ترپروپیگنڈوں کے باوجودسندھی بھائیوں نے میراہاتھ تھام لیاہے اور اب کوئی بھی مجھے ان سے دورنہیں کرسکتا۔اس موقع پر حیدرآبادزون کے سندھی بولنے والے ذمہ داران وکارکنان نے الطا ف حسین کویقین دلایاکہ وڈیرے اب چاہے جتنے بھی پروپیگنڈے کرلیں اب وہ اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوں گے اورغریب سندھی عوام اپنے حقوق لے کررہیں گے۔