تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 7:5

بھارت کے جان بوجھ کر پانی چھوڑنے کا ثبوت نہیں ملا، خواجہ آصف

جیو نیوز - اسلام آباد.....وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے جان بوجھ کر پاکستانی دریاوں میں پانی چھوڑنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا،مقبوضہ کشمیر میں کوئی ایسا ڈیم نہیں جس سے پانی چھوڑا جاتا۔محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حوالے سے ایک مہینہ پہلے کوئی وارننگ نہیں دی تھی۔ چیئرمین نیئربخاری کی صدارت میں سینیٹ کا اجلاس ہوا۔ سیلاب سے نمٹنے کے لیےحکومتی اقدامات پر تحریک پر بحث کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا کہ منگلا ڈیم سے5 لاکھ کیوسک پانی چھوڑا گیا جس سے جہلم میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوئی اس کے علاوہ کوئی اور متبادل راستہ نہیں تھا ۔خواجہ آصف نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے صارفین پر اضافی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ سینیٹ کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے پھر ہو گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.