21 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 9:15
خانیوال:غیرت کے نام پر مزدور کو زندہ جلادیا گیا،دو ملزمان گرفتار
جیو نیوز - خانیوال .....خانیوال میں غیرت کے نام پر ایک مزدور کو اینٹوں کے بھٹے میں زندہ جلادیا گیا ۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق نواحی گاؤں میں غیرت کے نام پر ایک مزدور کو اینٹوں کے بھٹے میں زندہ جلادیا گیا ۔ مقتول عبدالغفور کو 24 روز قبل نشہ آور دودھ پلاکر بھٹی میں ڈال دیا گیا ۔ پولیس نے قتل کے الزام میں 2 ملزمان زاہد اور بشیر کو گرفتارکر کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں ۔