تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2015
وقت اشاعت: 4:25

گھوٹکی :دو ٹرکوں میں تصادم ، 4 مزدور جاں بحق ،5 زخمی

جیو نیوز - گھوٹکی.......گھوٹکی میں قومی شاہرہ پر ٹرک اور منی ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں چار مزدور جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق قومی شاہرہ پر سرحد کے مقام پر قومی شاہرہ کی مرمت کے باعث دو طرفہ ٹریفک ایک ہی ٹریک پر چل رہی تھی۔ فروٹ منڈی میں جلدی پہنچنے کیلئے تیز رفتاری کے باعث فروٹ سے بھرے منی ٹرک اور ٹرک میں تصادم سے چار مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ زخیموں کے مطابق انہیں نیشنل ہائی وے پولیس کی عدم موجودگی کے باعث تاخیر سے ڈسٹرکٹ پولیس نے اسپتال پہنچایا ۔جاں بحق ہونے والے ایک شخص اکرم کا تعلق کراچی سے دوسرے کا صادق آباد سے اور دو افراد کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جاتا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.