تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2015
وقت اشاعت: 4:41

حیدر آباد: کلہاڑیوں کے وار سے لڑکے اور لڑکی کا قتل

جیو نیوز - حیدر آباد......حیدر آباد کے علاقے ٹنڈو حیدر میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر کلہاڑیوں کے وار سے لڑکی اور لڑکے کو قتل کردیا ہے ۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ ٹنڈو حیدر کے ایک گھر میں دو افراد قتل کیے گئے ہیں ۔اطلاع ملنے پر جب وہ گھر پہنچے تو غلام شبیر نامی لڑکا اور لڑکی کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کیا گیا تھا ۔دونوں لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.