تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2015
وقت اشاعت: 5:30

شکرگڑھ :بھارتی سیکورٹی فورسزکی بلااشتعال فائرنگ 16سالہ لڑکی جاں بحق

جیو نیوز - شکرگڑھ........ نارووال کی تحصیل شکر گڑھ سیکٹر پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی زد میں آکر 16سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی ہے ۔ذرائع کے مطابق نارووال کی تحصیل شکر گڑھ سیکٹر پر بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں قریب ہی موجود گھر کی چھت پر کھڑی 16 سالہ سمیرا شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈکواٹر اسپتال متنقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگئی ۔چند روز کے دوران بی ایس ایف کی بلا اشتعال فائرنگ سے اب تک دو رینجرز اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.