تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:2

حافظ آباد :گیس لیکیج ،دم گھٹنے سے 7 افراد کی حالت غیر

جیو نیوز - حافظ آباد......حافظ آباد میں گیس لیکیج کے باعث گھر میں گیس بھر گئی۔دم گھٹنے سے 7 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔حافظ آباد کے علاقے قلعہ صاحب سنگھ میں عمر فاروق نامی شخص کے گھر میں شادی کی تقریب تھی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق رات کو لوڈشیڈنگ کے باعث گیس کا جنریٹر چلایا گیا جس سے گیس لیکیج کے باعث گھرمیں سوئے 7 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.