تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:39

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر و بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک

جیو نیوز - کوئٹہ .......کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر و بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے ۔وادی کوئٹہ اور گرد ونواح میں سردی کی شدت برقرار ہے اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی سرد ہوائیں بھی چل رہی ہیں ، جبکہ صبح اور رات کے وقت کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے تک گر جاتا ہے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوجاتا ہے،، اسی طرح شمالی بلوچستان کے علاقے قلات، زیارت، دالبندین،ژوب اور ان سے ملحقہ علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک ہے، جبکہ صوبے کے گرم اور جنوبی علاقوں پنجگور،تربت،گوادر،لسبیلہ اور گردو نواح میں موسم بھی موسم سرد ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.